بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن نصر 2 کے بیان نمبر 20 میں اعلان کیا کہ کویت میں دشمن کے اڈے کو تابڑ توڑ حملوں کا نشانہ بنا کر نذر آتش کر دیا گیا۔
بیان کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله قاصم الجبارین
وقاتلوهم حتی لا تکون فتنة
اسلامی ایران کے بہادر، با بصیرت، اور میدان میں سدا حاضر عوام!
سپاہ پاسداران اور بسیج میں آپ کے بیٹے خدا پر توکل کرتے ہوئے اور آپ کی بے مثال موجودگی سے حوصلہ حاصل کرتے ہوئے اپنی فتح مند کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شیطان اکبر، جو ایک بار پھر ہماری کمزوری کے وہم پر، ہمیشہ کی طرح عہد شکنی کرتے ہوئے مذاکرات کے دوران دوبارہ جنگ کا آغاز کیا، اپنی اس حرکت پر نادم اور پشیمان ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ساتھ جنگ میں کامیابی سے مایوس ہو کر، میدان جنگ کو تبدیل کرنے کے لیے کل رات ایک بار پھر جنگی جرم کا سہارا لیا اور غیر مسلح مراکز، مخابرات اور ریلوے میں عوام کی خدمت کرنے والوں اور گزرتی گاڑیوں پر حملہ کر کے متعدد غیر مسلح شہریوں کو شہید یا زخمی کر دیا۔
طفل کُش امریکی فوج کے ان جرائم کے جواب میں، اسلام کے مجاہدین نے جوابی کارروائی کا آغاز کیا۔
طفل کُش امریکی فوج کے ان جرائم کے جواب کے پہلے مرحلے میں، سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے بہاد مجاہدین نے آپریشن نصر 2 کی 12ویں لہر کا آغاز مبارک کوڈ نیم "یا اباعبداللہ الحسین(ع)" کے ساتھ کیا اور ان کاروائیوں کو رجا (اسلامی جمہوریہ ایران - ریلوے) کے خدمت گزار کارکنوں کے نام کرتے ہوئے، میزائل دفاعی نظآم کے کھوج لگانے والے اور شناخت کرنے والے ریڈار، امریکی دشمن کے متعدد اسلحہ گوداموں، دو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل پلیٹ فارم (ہیمارس) اور اس سسٹم کے متعدد ذخیرہ شدہ میزائلوں اور بھرے ہوئے کارٹریجوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کویت میں امریکی دہشت گردوں کے اڈے میں بڑی آگ لگ گئی۔
علاقے میں امریکہ کی شر انگیزیوں کی وجہ سے تیل اور گیس کی پیداوار میں شدید کمی واقع ہوئی اور آبنائے ہرمز سے برآمدات مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں اور جوابی کارروائی جاری ہے۔
وماالنصر الا من عندالله العزیز الحکیم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ